محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد اب 8 نومبر تک ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
حکومت پنجاب نے 10 اکتوبر 2025 کو صوبے بھر میں 100 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی، جس کے تحت اسلحے کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ بعدازاں اس مدت میں دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے اور اب تیسری بار اس میں مزید 7 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 38ویں اجلاس میں اس توسیع کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد حکومت پنجاب نے امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر فیصلہ جاری کیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر پر بھی سخت پابندی برقرار رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






