وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کا حکم دیا اور قصور سمیت مختلف علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا،
جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، تلوار پوسٹ پر متاثرہ علاقے سے کشتی کے ذریعے پہنچنے والے خاندانوں کا خیرمقدم کیا، ایک معصوم بچے کو گود میں اٹھا کر اس کی ماں کے حوالے کیا، نومولود کو محفوظ نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا اور ریسکیو ٹیم کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف سرکاری محکموں کے کیمپوں کا بھی معائنہ کیا اور موجود افسران سے سیلابی صورتحال پر بریفنگ لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں