وزیرآباد( نیوز ڈیسک)وزیرآباد میں سلنڈر دھماکہ اور ٹینکی پھٹنے کے واقعات میں مزید تین زخمی چل بسےجبکہ چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے میں 9افراد زخمی ہوئے تھے۔
5 جون کو شہر رسول نگر میں مدینہ چوک میں واقع ایک دکان میں ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس منتقل کرنے کے دوران سلنڈر کے پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے تھے جس میں سے ایک شدید زخمی شخص ملک غلام عباس جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
دوسرے واقعہ میں علی پور چٹھہ کے نواحی گاوں نوئیں والا میں ایک دکان میں بنے ہوئے غیر قانونی منی پمپ میں پٹرول سے بھری گاڑی سے ٹینکی میں پٹرول منتقل کرتے ہوئے ٹینکی کے پھٹ جانے سے 6 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں