خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں دو ماندہ پل کے قریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 16 ملازمین دو گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ کے لئے سفر کررہے تھے کہ دو ماندہ پل کے قریب ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا۔اغواکی اطلاع بڑے پیمانے پرآپریشن کیاگیا ، اس دوران پولیس اوراغواکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد چھ ملازمین کو بازیاب کرالیا تاہم باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔
ڈی پی او سجاداحمدصاحبزادہ نے کہا کہ مغوی جلد بحفاظت بازیاب کرالیں گےیاد رہے مارچ میں یاد رہے جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں ڈاکوؤں نے انھیں یرغمال بنا لیا تھا،، جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں