پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا کے صوبائی دالحکومت پشاور میں کھجوروں کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مختلف اقسام کی امپورٹڈ اور لوکل کھجوروں سمیت افطار کا دسترخوان سجانے والی تمام اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔پشاورکے شہریوں کی بڑی تعداد نے افطار کی خریداری کیلئے ہشت نگری مارکیٹ کا رخ کیا تو کھجوروں کے داموں نے ان کے ہو ش اڑا دیئے، مارکیٹ میں کھجور 450 روپے سے 800 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔
رمضان کی شروعات کے ساتھ ہی افطار میں استعمال ہونے والی زیادہ تر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، مارکیٹ میں فی کلو بیسن 450 جبکہ دال چنا کی قیمت 350 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب شہری کہتے ہیں کہ ماہ رمضان میں بھی منافع خوروں کی لگام کھینچنے کے لئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کہیں پر بھی موجود نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں