لوئر کرم میں فائرنگ کا معاملہ، وزیر اعلیٰ کے پی نے بڑا فیصلہ کرلیا

پشاور (پی این آئی ) ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس، حکومت خیبر پختونخوانے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان دیہات کو خالی کرنے کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہے، تاکہ ان کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔ان دیہات کو خالی کروا کے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے،کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا، کرم میں بدامنی میں ملوث افراد اور ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا۔حکومت خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے کے بعد کرم میں امدادی رقوم کے تقسیم کا سلسلہ وقتی طور پے روک دیا گیا،کرم میں بنکرز کی مسماری کے سلسلے کو تیزی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امن معاہدے کے مطابق کرم کو اسلحے سے پاک کرنے کی مہم پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا فیصلہ بھی ہوا، امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close