وفاقی حکومت نے نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)وفاقی حکومت نے شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اہم تبادلوں اور تقرریوں کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری کوعہدے سے ہٹا کر بلوچستان میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ شہاب علی شاہ کا تبادلہ خیبرپختونخوا کردیا گیا ہے۔گریڈ اکیس کے شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکرٹری خیبرپختونخواتعینات کیا گیا ہے جبکہ ندیم اسلم چودھری کو سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بی او آئی رحیم حیات قریشی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close