پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلی کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔
اپنے ایک بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔ جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر نے کہا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہر ایم این اے کے زیرِ انتظام 70 سے زیادہ ویلیج کونسلز ہیں، جن کے لیے جلسوں کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا کوئی مشکل بات نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں