پختونخوا حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، کس کس کو ہٹایا جا سکتا ہے؟

پشاور ( پی این آئی )خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے، جس کے تحت سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے عہدہ واپس لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، فیصل ترکئی اور قاسم علی شاہ کے قلمدان بھی خطرے میں ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے، جبکہ تیمور سلیم جھگڑا اور علی زمان کو بھی نئے قلمدان ملنے کی توقع ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے 31 جنوری کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مختلف اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close