ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزم گرفتار

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں، دونوں شرپسندوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

کوہاٹ میں ہوئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 4 جنوری کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم پر گزشتہ دنوں ہوئی فائرنگ کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close