اڈیالہ جیل سے بری خبر

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کا قیدی جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نذیر نام کا قیدی اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران بیمار ہوا۔ نذیر کو حالت بگڑنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، قیدی دوران علاج دم توڑ گیا۔قیدی کی موت رات گئے ہوئی تاہم تاحال پوسٹمارٹم نہیں ہوسکا۔ قیدی کے لواحقین میت کے حصول کیلئے پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close