رات گئے زوردار دھماکہ

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں جامع مسجد روڈ کے قریب گیس پائپ لائن میں اچانک زوردار دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے سے دکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق دھماکے کے بعد عملہ موقع پر پہنچ گیا، پائپ لائن میں دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔واضح رہے کہ گیس لیکج سے آج یہ دوسرا دھماکہ ہے، صبح سویرے شکریال میں بھی گیس لیکج دھماکہ ہوا تھا۔

علاوہ ازیں پشاور میں نادرن بائی پاس بخشو پل کے قریب سلنڈر دھماکے سے کمرے کی چھت گر گئی، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 فراد زخمی ہو گئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق گھر میں سلنڈر دھماکے میں جاں بحق شخص کی لاش اور ملبے تلے دبے 7 زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close