تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارےبند

پشاور(پی این آئی) پاراچنار میں راستوں کی بندش کے خلاف بطور احتجاج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیےگئے۔

جیو نیوز کے مطابق پاراچنار میں گزشتہ ایک ماہ سے راستوں کی بندش پر بطور احتجاج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کردیےگئے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے سربراہاں کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ کوکھولنےاور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پارا چنار سے ممبر قومی اسمبلی حمید حسین نے کہا کہ بے امنی اور راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوگیا ہے، چھٹیوں پر آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ ضائع ہوگئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ قیام امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close