صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پشاور ( پی این آئی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امن و امان کی ناقص صورتحال پر صوبائی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی “دنیا نیوز” کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن وامان کی خراب صورتحال پر کے پی حکومت استعفیٰ دے، سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی ایف آئی آر وزیراعلیٰ پرہونی چاہیے،کے پی حکومت چاہتی ہے صوبہ برباد ہوجائے۔ کے پی جل رہا ہے توپنجاب کی سرحد دور نہیں، کے پی میں دہشت گرد کون لایا، ان کا احتساب ہونا چاہیے،علی امین گنڈاپور کیوں مسلح ہو کر اسلام آباد گئے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ جل رہا ہے اور ہماری حکومت خواب خرگوش کی نیند سو رہی ہے، آج تک صوبائی حکومت کی ناکامی ہے کہ کرم کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، کرم میں ادویات اورخوراک کی کمی ہے، وفاقی حکومت نے بھی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ کرم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ، شاید ہماری حکومتیں انتظار کر رہی ہیں کہ یہاں کوئی بڑا واقعہ ہو جائے، سیاسی جماعتوں کا کام لاشوں پر سیاست کرنا رہ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں