پشاور (پی این آئی) الیکشن ٹربیونل کےجج جسٹس وقار احمد نے الیکشن کیسز سننے سے خود کو الگ کرلیا۔
جیونیوز کے مطابق اس سلسلے میں جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہےکہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہےتو ان کا کسی پارٹی سےتعلق نہیں رہتا۔جسٹس وقار احمد نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیےجائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نےجسٹس وقار احمد پراعتراض کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں