پی ٹی آئی رہنما گرفتار

راولپنڈی(پی این آئی) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو اڈیالہ جیل کے باہر سےگرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے عمر ایوب سمیت سابق صوبائی وزیر پنجاب راجہ بشارت، ملک احمد چٹھہ اور عظیم الدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنما جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئے تھے۔پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالا جیل کے احاطے سےگرفتار کرکے جیل چوکی منتقل کردیا۔

عمرایوب کے وکیل رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمرایوب اور راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل چوکی والوں نے حراست میں لیا ہے۔ ابھی نہیں معلوم ان کو کس کیس میں گرفتار کیا ہے۔تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ہم نے پولیس کو عدالتی احکامات دکھائےہیں، راجہ بشارت سمیت سب کی حفاظتی ضمانت ہوئی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمر ایوب، راجہ بشارت، احمد چٹھہ، عظیم اللہ اور راجہ ماجد کو حراست میں رکھا گیا ہے، ایک گھنٹےسے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حراست میں رکھا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کوئی سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالا کے مقدمات ہیں، پتا ہی نہیں لگ رہا نہ بتایا جارہا ہے کون سے مقدمات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close