سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد ( پی این آئی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گریڈ 16 سے 18 کی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی کی طرف سے جاری کردہ اشتہار میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، کسٹمز، وزارت دفاع، اور سٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت مختلف محکموں میں ملازمت کے مواقع سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے تحت وزارت ہوابازی کے تحت ایئرپورٹ سکیورٹی فورس میں گریڈ 16 کے انسپکٹر کی بھرتی کی جائے گی، ریونیو ڈویژن کے تحت ایف بی آر میں گریڈ 16 کے انسپکٹر کسٹمز اور انٹیلیجنس آفیسر کی آسامیوں کیلئے امیدوار طلب کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے تحت کورپس آف ای ایم ای میں سویلین سٹور آفیسر گریڈ 17، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز میں خواتین لائبریرین گریڈ 16 اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں جونیئر سائنٹیفک آفیسر گریڈ 17 کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ منیجر پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریشن گریڈ 16 کیلئے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں سٹاف ویلفیئر آفیسر گریڈ 17، انسٹرکٹر نگریزی گریڈ 17 اور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، اس سلسلے میں تمام دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 16 دسمبر 2024 تک اپنی درخواستیں جمع کروا دیں، ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر مکمل معلومات اور درخواست دینے کا طریقہ کار دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close