وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے بڑا اعلان

مانسہرہ(پی این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی احتجاج میں شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ڈھائی سے ہماری جماعت کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ہمارا لیڈر جیل میں ہے اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، جب بھی ہم جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی،ہم پر بے بنیاد مقدمات کاٹے گئے ہیں،ہم نےاسلام آباد مارچ کیلئےپرامن احتجاج کی کال دی،احتجاج کےدوران ہمارے متعدد لوگ شہید، سینکڑوں زخمی ہوئے، کارکنوں پر تشددکی ایف آئی آر اپنی مدعیت میں درج کراؤں گا،انہوں نے کہاکہ ہمارے جتنے ورکرز شہید ہوئے ان کے خاندان کیلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close