تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کردیئے گئے

راولپنڈی (پی این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے احکامات جاری کردیے جن کے مطابق اڈے سیل نہ رکھنے پر مالکان و انتظامیہ کے خلاف موٹر وہیکل رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔ اڈہ ایڈمنسٹریٹر سی کلاڈ جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹیرز ڈی کلاس بس اسٹینڈز اوراربن ٹرانسپورٹرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تمام اڈے 22 نومبرکی شب نو بجے سے تاحکم ثانی بند رہیں گے، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرکے قناتیں لگا کر سیل رکھا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close