9 مئی توڑ پھوڑ کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا گیا

پشاور (پی این آئی)پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایف آئی آر نمبر 613 تھانہ فقیر آباد کے تمام 50 ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو سنیما گھر میں توڑ پھوڑ اور بکرا منڈی میں آگ لگانے کے مقدمے میں نامزد 50 ملزمان کی کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طلاء محمد نے کی۔پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے 9 مئی کو تھانہ فقیر آباد کے حدود میں توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے نجی سنیما اور بکرا منڈی کو آگ لگائی تھی۔بعدازاں عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں