پولیس پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں نصیرآباد کے علاقے میں کار سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی جارہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ویسٹریج کے علاقے سے چھینی گئی گاڑی، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close