میٹرو اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر ماں کیساتھ میٹرو بس سے اترتے ہوئے چار سالہ بچے کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ماں کے ہمراہ میٹرو بس سے اترتے ہوئے 4 سالہ بچہ ٹریک پر گرنے سے میٹرو بس کے ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا۔پولیس کے مطابق لیاقت باغ میٹرو بس اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ میں جان بحق بچے کی شناخت امرپورہ کے رہائشی 4 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ بچہ لیاقت باغ اسٹیشن پر بس رکنے پر اپنی ماں کی انگلی پکڑ کر نیچے اتر رہا تھا کہ اس میٹرو ٹریک پر گر گیا اور اسی دوران بس ڈرائیور نے گاڑی چلا دی جس کے نتیجے میں بچہ ٹائر کے نیچے آکر بری طرح سے کچلا گیا اور موقعہ ہی پر جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد میٹرو بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ میٹرو بس انتظامیہ کے ذمہ داران بھی موقع سے غائب ہوگئے۔حکام کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close