ہڑتالی اساتذہ اور صوبائی حکومت کے معاملات طے پاگئے

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ میں ہڑتال کرنے والے اساتذہ اور صوبائی حکومت کے معاملات طے پا گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرانے کے بعد ہڑتالی اساتذہ اور صوبائی حکومت کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے اپ گریڈیشن سمیت اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، پیر سے ان مطالبات کی منظوری کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عزیز اللہ نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن ارباب شیر علی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے تمام مطالبات کو دیکھا ہے، ارباب شیر علی آج احتجاج کرنے والے اساتذہ کے سامنے اہم اعلان کریں گے، ان کا یہ اعلان سامنے آنے کے بعد پرامن طریقے سے احتجاج ختم کرکے سکول کھولنے کا اعلان کردیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں