پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ نے سکول بند کردیئے، آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اس حوالے سے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا کے صدر عزیز اللہ کا کہنا ہے کہ آج سے صوبے بھر کے پرائمری سکولوں میں تدریسی عمل بند کر دیا، صوبے بھر سے پرائمری اساتذہ 11 بجے کے بعد جناح پارک پہنچیں گے۔صدر عزیز اللہ نے کہا کہ صوبے میں اس وقت 26 ہزار سے زائد پرائمری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں، ایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ احتجاج کیلئے پشاور پہنچیں گے۔
صدر ایپٹا نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن کا فیصلے پر عمل نہیں کیا، تحریری اعلامیہ ملنے اور مطالبات منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں