مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا،کئی افراد جاںبحق

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثہ بونیر کے علاقے چغرزئی میں پیش آیا، گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نیتجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی بھی جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close