خیبرپختونخوا، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کس نے میدان مار لیا؟

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آءخان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار، 604 ہے جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے میں 260 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 53 ویلج و نیبرہڈ کونسلز کی 54 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، پشاور کی 5 ویلج کونسلز میں ضمنی انتخابات کیلئے 13 امیدوار میدان میں تھے، پولنگ کا عمل آٹھ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج:خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں 53ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے دوسرے ضمنی انتخابات مکمل ہوگئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورکی ویلج کونسل خلیزئی 23 میں جنرل نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اچینی بالا 32 سے خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار مومنہ بی بی 387 ووٹ لےکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار خیال ورو 214 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close