راولپنڈی (پی این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی گرفتار 5 خواتین ارکان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔۔۔۔ ملزم خواتین پر دہشت گردی، اقدام قتل،
توڑپھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔ راولپنڈی میں احتجاج کے موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت کے 15 ارکان کے خلاف 2 مقدمات درج کیےگئے، مقدمےمیں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کےاپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق بھی نامزد کیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ان کے علاوہ ملزمان میں عالیہ حمزہ، شہریار ریاض، عمرتنویر اور دیگر نامزد ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں