پشاور واپسی کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

اسلام آباد (پی این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے واپسی کے اعلان پر کارکن مشتعل ہوگئے اور برہان انٹرچینج کے قریب دھرنے دیا تاہم اعظم سواتی ناراض کارکنوں کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔

احتجاج ختم ہونے کے باوجود کارکنوں نے برہان انٹرچینج کے قریب دھرنا دیا اور واپس پشاور جانے سے انکار کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کارکنوں میں پھنس گئے اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے ان کا راستہ روک دیا تھا۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہر صورت آج وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔کارکنوں نے واپسی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کا گھیراؤ کیا جس کے باعث ان کے اسکواڈ اور کارکنوں میں شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔کارکنوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر نکال کر آپ کیوں جاتے ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی مداخلت پر کارکن مان گئے اور دھرنا ختم کردیا۔ اعظم سواتی نے کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے خود ملا ہوں، انہوں نے خود احتجاج ختم کرنے کا کہا، ہم سب نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close