پی ٹی آئی کا احتجاج، میٹروبس کہاں کہاں سے بند رہےگی؟

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

اس حوالے سے میٹروبس حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی صدر سٹیشن تا آئی جے پی تک میٹروبس سروس مکمل طور پر بند ہوگئی،جبکہ میٹرو بس سروس اسلام آباد میں بحال رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی جے پی سے پاک سیکریٹریٹ تک میٹرو بس سروس چلائی جائے گی،انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close