لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا

پشاور (پی این آئی)بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ سٹیشن میں 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوئے جنہوں نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سےبجلی کی سپلائی بند کردی۔ترجمان پیسکو نے کہا کہ گرڈ سٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، مظاہرین نے گرڈ سٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے، گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز91، محمدزئی پر 89 جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں۔ لائن لاسز کی زیادتی کی وجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ محمد زئی فیڈر پر 16 گھنٹے اور گلوزئی فیڈر پر 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک واپڈا کے اعلیٰ افسران ہمارا مسئلہ حل نہیں کرتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close