ہزاروں سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور(پی این آئی) خیبر پختو نخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ نگران دور میں تمام محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں ، محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا۔

وزیر قانون نے کہا کہ نگران دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئیں، ملازمین کی فہرستیں مہیا نہ کرنے والے محکموں کیخلاف کارروائی کریں گے۔آفتاب عالم کا مزید کہنا تھا کہ جن محکموں نے بھرتیوں کیلئے الیکشن کمیشن سے این او سی لی وہ بھی غیر قانونی ہے، اسمبلی میں قرارداد پاس کرکے غیر قانونی بھرتی ملازمین کو فارغ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں