پولیس افسر کی گاڑی پر دھماکہ

پشاور(پی این آئی)ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر ایس پی صدر خالد عثمان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دھماکے میں پولیس افسر اور اہکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر خالد عثمان خٹک کی گاڑی پر دھماکہ کلاچی میں ہوا جب وہ ڈیوٹی پر مامور تھے اور اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے دھماکے میں ایس پی خالد عثمان اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close