وفاق سے خیبرپختونخوا حکومت کو فنڈز کی فراہمی شروع، مشیر خزانہ نے تصدیق کر دی

پشاور(پی این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو فنڈز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاق سے فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی مد میں وفاق سے اپنا حق تھوڑا تھوڑا لینا شروع کر دیا ہے اور 15 دن بعد فنڈز مل رہے ہیں۔مزمل اسلم نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ 76 سال کی تاریخ میں صوبے کے خزانے میں اتنے پیسے نہیں ہوں گے جتنے آج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مطلب نہیں کہ وفاق نے ہم پر خزانے کی بوری کے منہ کھول دیے ہیں، خزانے میں زیادہ پیسے ہماری اپنی توجہ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ بجلی کے خاص منافع کی مد میں فنڈز کی فراہمی اب بھی زیر التوا ہے، وفاق سے فنڈز سے متعلق دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے، جبکہ مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے ہم نے اپنے وسائل بھی کم کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close