سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے لیے تشہیری مہم شروع کردی جبکہ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 8 پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے لیے اشتہار دے دیا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی ویب سائٹ پر دیے گے اشتہار کے مطابق 6 گرلز اور 2 بوائز پرائمری اسکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبے میں شامل ہیں۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر نو تعمیر شدہ اسکولوں چلائیں گے جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور پی پی پی موڈ میں 2،2 اسکول شامل ہیں، اسی طرح پشاور، لکی مروت، دیر اپر، ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک ایک سکول منصوبے کا حصہ ہوں گے۔اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو 10 سال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر چلایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کی آج نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سرکاری اسکول کے ایک بچے پر ماہانہ چار ہزار سے زائد اخراجات آتے ہیں جبکہ اس منصوبے سے کم خرچ میں معیاری تعلیم ملے گی۔انہوں نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ یہ عدالت، عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے، عدالت بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close