سرکاری نوکریو ں کے لئے ٹیسٹ ، خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اسکیل سے کم نوکریوں کیلئے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایولوشن ایجنسی ( ایٹا) ٹیسٹ ختم کردیا۔

خیبرپختونخوا کے ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پولیس، محکمہ مال، جیل، جنگلات، ایکسائز اور ریسکیو کے علاوہ باقی محکموں میں بھرتیاں ایٹا پر نہیں ہوں گی۔ ان 6 محکموں کے علاوہ دیگر تمام محکمے سکیل 9 میں بھرتیاں اپنے طور پر کرنے کے مجاز ہوں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خود مختار اداروں میں بھرتیاں بھی ایٹا کے ذریعے نہیں کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں