بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

لاہور( پی این آئی)بجلی بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر۔۔۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لئے 80 ہزار، کسان کارڈ کے لئے 8لاکھ افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

سولرپینل کی فراہمی کے نتیجے میں پنجاب کے عوام کو 25 سال کیلئے بجلی کے بلوں سے نجات مل جائے گی۔ ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔” اپنی چھت اپنا گھر” بلا سود پروگرام ہے، اسکی ماہانہ قسط 14ہزارروپے ہوگی اور اس کے سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ”کسان کارڈ ”کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔یہ 300ارب روپے کا پراجیکٹ ہے جومکمل ٹیکس فری ہے۔

اس پروگرام کا بنیادی ہدف پنجاب کے دور دراز علاقے ہیں۔ کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود 30ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا۔اس ضمن میں محکمہ زراعت نے 136کسان کارڈ ڈسٹریبیوشن سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پروگرام شروع کیا تو اسکی شمال اور مغرب سے مخالفت کی گئی۔ مریم نواز کو پنجاب کے لوگوں نے مینڈیٹ دیا ہے وہ یہاں کے لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں۔ سولر پینل پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا جس سے لوگوں کو بجلی کے بلوں سے نجات ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close