مشعال یوسفزئی سے قلمدان کیوں واپس لیا گیا؟اندرونی کہانی منظر عام پرآ گئی

پشاور(پی این آئی)مشعال یوسفزئی سے مشیر سماجی بہبود کا قلمدان واپس کیوں اور کس کے کہنے پر لیا گیا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مشعال کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض ہے،پارٹی کے سینئر رہنما نے ’’ڈی نوٹیفائی مشعال‘‘کا میسج علی امین کو بھیجا،سینئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرمیسج وزیراعلیٰ کو بھیجا،ذرائع کا مزید کہناتھا کہ مشعال یوسفزئی کیخلاف بانی پی ٹی آئی کو سینئر قیادت کی جانب سے شکایات ملیں،مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے،مشعال کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیرتسلی بخش تھی۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کاکہناتھا کہ مشعال کی نہ کابینہ میں کارکردگی تھی نہ پارٹی کو کچھ فائدہ دیا، مشعال یوسفزئی کا رابطہ صرف اعلیٰ قیادت کے ساتھ ہی ہوتا تھا، مشعال یوسفزئی کو کابینہ میں لینا میرے لئے بڑاباعث تعجب تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close