خیبر پختونخوا حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بٹیرکے شکار پر پابندی لگادی۔

محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے بٹیرکی نسل محفوظ بنانےکے لیے لائسنس اور پرمٹ جاری کرنے پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف نے صوبے بھر کے کنزرویٹرز کو اعلامیہ جاری کردیا ہے۔محکمے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بٹیر کی تعداد میں اضافے تک پابندی برقرار رہےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں