راولپنڈی (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے 26 اگست بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کااعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل راولپنڈی تحصیل سٹی، کینٹ اور صدر کےعلاقوں میں ہو گی،عام تعطیل چہلم کے جلوسوں کے پیش نظر کی گئی ہے ۔ایمرجنسی اور ریلیف سے وابستہ محکمے اور ادارے اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نےچہلم جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔جلوس کو سیف سٹی و ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے،اسلام آباد پولیس کے 3ہزار افسران جلوس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس الرٹ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں