وزیرداخلہ کا ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کیلئے بڑا اعلان

رحیم یار خان(پی این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے شیخ زاید ہسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ پورے پاکستان کیلئے ایک سانحہ ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے جو چاہئے ہم دیں گے، رینجرز بھی موجود ہے،ان کاکہناتھا کہ پنجاب پولیس ٹیکل کررہی ہے، جس نے بھی یہ کیا ہے اس کا انجام برا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close