راولپنڈی کے تاجروں کا بھی مکمل شٹر ڈائون کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی)ملک بھر کی طرح راولپنڈی کے تاجران نے بھی28اگست کو ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کی کال پر مکمل شٹر ڈاون کا اعلان کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ نام نہاد تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ھونے کے باعث مسترد کرتے ھیں تاجر دشمن اسکیم کو فی الفور واپس لیا جائے۔دالوں ،آٹے سمیت تمام اشیا پر لگایا گیا ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے اورآئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معائدے ریویو کیے جائیں اور آئی پی پیز کے چالیس چوروں کو ملک و قوم کاخون مزید نہیں چوسنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور سلیب سسٹم اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ،اضافی سکیورٹی اور ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں۔

ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او G۔236 اور h-236 معیشت کے لئے زہر قاتل ہیں یہ واپس لئے جائیں ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے ایف بی آر کے لامحدود اختیار واپس لینے ہونگے ہم ایف بی آر کو نیب نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ صدر ،وزیراعظم سمیت تمام افسران کو مفت بجلی گیس پٹرول سمیت تمام مراعات اب ختم ہونی چاہئیے اب تاجر اور قوم قربانی نہیں دیں گے اب حکمرانوں اور اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی اور تمام مراعات واپس کرنا ہوگی اور جن کی جائیدادیں اور بینک بیلنس بیرون ملک ہیں اور جن کے نام دبئی لیکس سمیت دیگر میں آئے ییں ان کے مال و دولت واپس لائی جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close