پشاور(پی این آئی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی اور بااختیار بنانے کیلئے 3 بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں احساس روزگار، احساس ہنر اور احساس نوجوان روزگار پروگرامز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے محکموں کو مفاہمت کی یاد داشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت کردی ہے، احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت 10 ملین روپے تک لون فراہم کیے جائیں گے۔احساس روزگار اسکیم کے تحت 2 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ مہیا کیا جائے گا، احساس روزگار اسکیم میں نیا کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔احساس ہنر پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے، ہنرمند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لئے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
احساس اپنا گھر پروگرام پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے، پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر کے لئے قرضہ دیا جائے گا جب کہ مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر کے لئے 15 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں