صوبائی دارلحکومت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

پشاور (پی این آئی)پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شاہ پور میں پیش آیا جہاں ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قتل ہونے والوں میں 40 سالہ نورین، 18 سالہ یاسر، 19 سالہ نایاب، 12 سالہ ہنی اور 15 سالہ جویریہ شامل ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں