راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر نے چارج سنبھال لیا

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسرنے چارج سنبھالا تو ٹریفک پولیس کے چاک وچوبند دستے نے بینش فاطمہ کوسلامی دی۔

لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ نے بینش فاطمہ کو گلدستہ پیش کیا، چیف ٹریفک آفیسرنے ڈی ایس پیزاور برانچ انچارجزسے ملاقات کی۔سی ٹی او راولپنڈی نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز کی تمام برانچز کا وزٹ کیا جبکہ ریس کورس میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں