8افراد کے قتل کا معاملہ، بڑی پیشرفت

پشاور(پی این آئی) 8افراد کے قتل کا معاملہ، بڑی پیشرفت۔۔۔۔بڈھ بیر میں 8افراد کے قتل واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی،پولیس نے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا ،ملزم یار محمد کو سندھ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک ہی خاندان کے 8افراد کوقتل کیا تھا،مقتولین میں 4کمسن بچے اور 4خواتین شامل تھیں،ابتدائی طور پر ملزم نے واردات کی وجہ رقم کا تنازع بتایا ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکر لیاگیا،ملزم کے 6دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close