خیبرپختونخوا اسمبلی میں مراد سعید کو ’تمغہ شجاعت ‘دینے کی قرار داد منظور

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے روپوش رہنمامراد سعید کو تمغہ شجاعت دینے کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف قائم تمام مقدمات فوری ختم کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد حکومتی رکن سہیل آفریدی نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراد سعید کو امن کی بحالی کے لئے خدمات پر تمغہ شجاعت دیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ مراد سعید کی وطن سے بے لوث محبت کو غداری قرار دیا گیا، مراد سعید کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے اور سیکورٹی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close