موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی

راولپنڈی(پی این آئی)موٹر وے پولیس نے سفر میں کھو جانے والا رقم سے بھرا بیگ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے سوات جاتے ہوئے، پالیاں (سوات ایکسپریس وے) کے قریب ایک گاڑی خراب ہوئی جسے مدد فراہم کی گئی، درست ہونے پر گاڑی وہاں سے روانہ ہوگئی تاہم سوار کا ایک بیگ جس میں2لاکھ روپے نقد اور کپڑے موجود تھے وہیں رہ گیا۔دوران سفر یاد آنے پر ڈرائیور نے راستے میں آنے والے موٹروے پولیس پیٹرولنگ ٹیم کو آگاہ کرکے مدد طلب کی تو مذکورہ ٹیم نے بتائی گئی جگہ سے قریب ترین پیٹرولنگ ٹیم کو آگاہ کیا جس پر موٹر وے پولیس ٹیم نے فل فور تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔ سامان و نقدی واپس ملنے پر مالک نے موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close