پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر خیبرپختونخواہ اسمبلی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی، جس کے متن کے مطابق پابندی لگنے کی صورت میں تحریک انصاف عدالت جائے گی۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے خلاف قرارداد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کے بیانات دے رہی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کا اقدام آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہوگا۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی آفتاب عالم نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں الیکشن کمیشن ارکان کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ہر فورم پر پی ٹی آئی کے خلاف کام کیا۔اس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان مستعفی نہ ہوئے تو ان کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں