بنوں واقعہ ، وزیر اعلیٰ کے پی نے اہم ا اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی)بنوں واقعہ ، وزیر اعلیٰ کے پی نے اہم ا اعلان کر دیاْ۔۔۔۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی نے بنوں واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔بنوں واقعے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، عمائدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد صورتحال قابو میں ہے،

وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی،واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائی گی،پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کابنیادی آئینی اور قانونی حق ہے،مگراحتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close