میٹرو بس سروس بند کردی گئی

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی میں 10 محرم الحرام کے پیش نظر میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ کے مطابق فیض آباد سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close